Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

حرمین شریفین انتظامیہ نے رمضان المبارک میں طواف کے قواعد کا اعلان کردیا

مطاف میں صرف طواف ہو گا، نماز کی اجازت نہیں، انتظامیہ
اپ ڈیٹ 05 مارچ 2024 06:01pm
تصویر: ڈریم ٹائمز
تصویر: ڈریم ٹائمز

حرمین شریفین انتظامیہ نے رمضان المبارک منصوبے کا اعلان کیا ہے جبکہ رمضان المبارک کے دوران تراویح اور تہجد کی نمازوں کی اماموں کا تقرر بھی کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ میں مناسک کی آسان ادائیگی اور زائرین کی سلامتی کے لیے مطاف کو عمرہ زائرین کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔

رمضان المبارک میں صرف طواف کرنے والے زائرین بالائی منزلوں سے خانہ کعبہ کا طواف کر سکتے ہیں۔

حرمین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مطاف میں صرف طواف ہو گا، نماز پڑھنے والوں کو چاہئے کہ وہ مختلف مصلوں میں جا کر نمازیں ادا کریں‘۔