Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ میں پولیس اور رینجرز کا دوسرے روز مشترکہ آپریشن، 4 مغوی بازیاب

اکو بگٹی قبیلے کے مغویوں کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے، پولیس
شائع 05 مارچ 2024 09:23am

سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز نے مغویوں کی بازیابی کے لیے درانی مھر میں دوسرے روز مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 4 مغویوں کو بازیاب کرالیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو بگٹی قبیلے کے مغویوں کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب کروائے گئے افراد میں محمد جان بگٹی، برکت علی بگٹی، بابر علی بگٹی اور بہرام خان بگٹی شامل ہیں۔

ایس ایس پی بشیر بروہی نے بازیاب ہونے والوں کو ورثاء کے حوالے کیا۔

ایس ایس پی بشیر بروہی نے کہا کہ آپریشن تاحال بھی جاری ہے، جلد ہی دیگر مغویوں کو بازیاب کرالیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل گھوٹکی پولیس نے بھی ایک مغوی کو ڈاکوؤں کے قبضے سے بحفاظت بازیاب کرایا تھا۔

sindh

Kandhkot

Police operation

Kacha Robbers

hostage Rescue