Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

مصر میں اخوان المسلمین کے 2 سابق سربراہان سمیت 8 کو موت کی سزائیں

محمد بدیع اور محمود عزت شامل
شائع 05 مارچ 2024 02:22am

مصر میں دارالحکومت قاہرہ کی ایک عدالت نے پیر کے روز کالعدم اخوان المسلمون گروپ کے آٹھ ارکان سزائے موت سنائی، جن میں گروپ کے 2 سابق سربراہان بھی شامل پیں۔

اخوان المسلمین کے معروف رہنما اور سابق سربراہ محمد بدیع اخوان المسلمون کے آٹھویں سپریم گائیڈ تھے اور انہوں نے 2010 اور 2013 کے درمیان اس گروپ کی قیادت کی، جب انہیں اخوان المسلمین کی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف فوجی قیادت میں بغاوت کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

محمد بدیع کے جانشین محمود عزت، جو 2013 میں 2020 میں اپنی گرفتاری تک اخوان کے قائم مقام سربراہ بنے، کو بھی سزائے موت سنائی گئی ہے۔