Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

سنی اتحاد کونسل سے مل بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں، تہمینہ دولتانہ

بانی پی ٹی آئی نے سیاست میں اچھی روایات قائم نہیں کی ، مولابخش چانڈیو
شائع 04 مارچ 2024 10:37pm
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب
Will PM Shehbaz Sharif get a tough time?| Rubaroo | Aaj News

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ خواتین پرتشدد برداشت نہیں ہوسکتا تاہم اگر یہ لوگ (سنی اتحاد کونسل) بیٹھنے کو تیار ہوں تو ہم مل بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاست کا ستیاناس کردیا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں تہمینہ دولتانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی حلف برداری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کا بہت اچھا رویہ تھا، اسمبلی میں ہمارا مثبت رویہ ہونا چاہیے، لیکن بدقسمتی سے پی ٹی آئی کی جانب سے جو باتیں کی جارہی ہیں وہ درست نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ن لیگ مفاہمت کی سیاست چاہتی ہے، ہماری جماعت کے سب کے لیے دروازے کھلے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے قوانین کے تحت مخصوص نشستوں پر فیصلہ کیا، آج کا فیصلہ خواتین کے لیے نہیں ، پارٹی کے لیے ہے۔

مولابخش چانڈیو

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے بانی پی ٹی آئی نے سیاست میں اچھی روایات قائم نہیں کی، ان کا رویہ ملکی سیاست کے لیے اچھا نہیں ہے، یہ پارلیمنٹ میں آکر بات کریں۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی رویہ اپنانا چاہیے، رویہ صرف بانی پی ٹی آئی کا نہیں دیگر کا بھی یہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے کہا یہ سیٹیں نہیں چاہئیں، پی ٹی آئی کو ماننا ہوگا کہ انھون نے سیاسی رویہ نہیں اپنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ دھونس اور دھمکیوں سے سیاست نہیں ہوتی، سیاسی قیدیوں کو رہا ہونا چاہیے، پیپلزپارٹی کو سب سے زیادتی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ حکومت چلا کر دکھائیں، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، عامر ڈوگر

بانی پی ٹی آئی کے قریب سمجھے جانے والے عامر ڈوگر نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا یہی فیصلہ متوقع تھا، ہمیں بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہرہ کررہا ہے، جو فیصلہ آیا میرے پاس کہنے کو الفاظ نہیں، یہ حکومت چلا کر دکھائیں، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ہم سے انتخابی نشان چھین لیا گیا، سب کچھ ہم سے چھین کر بھی ان کا پیٹ نہیں بھر رہا، اخلاقی طور پر ہمیں مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔

عامر ڈوگر نے کہا کہ کہا کہ 9 مئی واقعات کے ملزمان جیلوں میں ہیں، واقعات میں ملوث ملزمان کو سزا ملنی چاہیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مریم نواز کا اسمبلی میں رانا آفتاب کے پاس جانا اچھا اقدام ہے۔

pti

presidential election

PM Shehbaz Sharif

election 2024 results

Sunni Ittehad Council