Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدارتی انتخاب : محمود اچکزئی نے جماعت اسلامی سے حمایت مانگ لی

محمود خان اچکزئی نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا
شائع 04 مارچ 2024 09:58pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے صدارتی انتخاب میں حمایت کی درخواست کی ہے۔

جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کے مطابق دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔

نائب امیر لیاقت بلوچ نے محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کی۔

ترجمان نے مزید بتیا کہ محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخاب میں حمایت کی درخواست کی جس پر انھیں کہا گیا کہ پارٹی مشاورت کے بعد صدارتی انتخاب کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

Asif Ali Zardari

presidential election

Mehmood Khan Achakzai