Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

1250 ارب روپے کی نئی سیٹلمنٹ کیلئے آئی ایم ایف کو دوبارہ درخواست دے دی گئی

آئی ایم ایف پہلے ہی توانائی شعبے کا ایک ہزار 250 ارب کا گردشی قرض سیٹل کرنے کا پلان ماننے سے انکار کر چکا ہے
شائع 04 مارچ 2024 08:03pm

حکومت پاکستان کی جانب سے 1250 ارب روپے کی نئی سیٹلمنٹ کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو دوبارہ درخواست دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے وزارت خزانہ کی مشاورت سے سیٹلمنٹ پلان پر بات چیت کیلئے درخواست کی ہے، آئی ایم ایف نئی حکومت بننے کے بعد گردشی قرض کی سیٹلمنٹ کیلئے جواب دے گا۔

آئی ایم ایف پہلے ہی توانائی شعبے کا ایک ہزار 250 ارب کا گردشی قرض سیٹل کرنے کا پلان ماننے سے انکار کر چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم سیکٹر کیلئے ایک ہزار ارب اور پاور سیکٹر کیلئے 250 ارب روپے کیش جاری کیا جائے گا، اسی طرح او جی ڈی سی ایل کو 600 ارب، پی پی ایل کو 150 ارب اور جی ایچ پی ایل کو 170 ارب روپے جاری ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو 100 ارب روپے کی رقم جاری کی جائے گی۔

IMF

Settlement Plan