Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ، عالمی سطح پر بھی مہنگا ہوگیا

فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
شائع 04 مارچ 2024 07:28pm

فی تولہ سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

آل جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 21 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا۔

اس کےعلاوہ دس گرام سونے کے بھاؤ 771 روپے بڑھ کر 189643 روپے ہوگئے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام 3 ڈالر کے اضافے سے2106 ڈالر ہوگئے۔

جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی قیمت 2600 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔

سونا

Gold prices

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024