Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد رضوان کا مرحوم عالمگیر ترین کے نام پیغام

پیغام محمد رضوان نے ٹیم کے پلے آف میں پہنچنے کے بعد جاری کیا
شائع 04 مارچ 2024 04:02pm

ملتان سلطانز پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس کے بعد کپتان محمد رضوان نے مرحوم عالمگیر کے نام سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا۔

محمد رضوان نے عالمگیر ترین کی تصویر شیئر کی اور لکھا ’ٹیم کے پلے آف میں جگہ بنانے کے موقع پر مجھے عالمگیر کی یاد آگئی۔

کپتان ملتان سلطانز نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ڈگ آؤٹ میں ان کی مہربانی اور موجودگی ہم سب کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتی تھی، آئیے ہم سب ان کے لیے دعا کریں اور اپنے آس پاس کے لوگوں کی قدر کریں اور خیال رکھیں، پتہ نہیں کون اپنے اندر کیسی جنگ لڑ رہا ہے‘۔

رضوان نے مزید کہا کہ ’عالمگیر بھائی، ہمارے دلوں میں آپ کے ساتھ گزرا سفر ہمیشہ زندہ رہے گا، اللہ آپ کی مغفرت فرمائے‘۔

عالمگیر ترین معروف بزنس مین اور ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے جنہوں نے گزشتہ برس جولائی میں اپنے گھر میں خود کو گولی مارکر خودکشی کی تھی۔

جہانگیر ترین کے بھائی کی لاش کے پاس سے پستول کے علاوہ ایک گولی کا خول اور تحریری نوٹ ملا تھا۔

PSL

Jahangir Tareen

Muhammad Rizwan

Suicide Attempt

alamgir