Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اب جیل میں اسیر اپنے پیاروں سے آن لائن ملاقات کریں

پشاور سینترل جیل میں جدید ٹیکنالوجی سے بہترین سہولیات کی فراہمی
شائع 04 مارچ 2024 03:35pm

پشاورکی سینٹرل جیل کے اسیروں کے لیے بڑی سہولت فراہم کردی گئی۔ قیدیوں کے اہلخانہ اب دور دراز علاقوں سے جیل آنے کے بجائے بذریعہ ویڈیو لنک ہی اپنے پیاروں سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

قیدیوں سے ملاقات کے لیے اب جیل جانے کی ضرروت نہیں۔ پشاور کی سنٹرل جیل میں قیدیوں کیساتھ آن لائن ملاقاتوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل وسیم کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقے کے لوگوں کو آنے جانے میں کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا ، انہیں آن لائن ملاقات کی سہولت سے آسانی ہوجائے گی۔

پشاور سینٹرل جیل کے ایک قیدی نے اس فیصلے کو ان افراد کے لیے بہترین قرار دیا جو دور دراز علاقوں یا دیگر اضلاع اور شہروں سے تعلق رکھتے ہیں۔

قیدیوں نے اس اقدام پرخوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب بغیر کسی خرچے کے اپنوں سے ملاقات کا بندوبست ہوجاتا ہے۔

جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان لائن ملاقاتوں سے قیدیوں اور ان کے خاندان والوں کو سہولت کیساتھ ساتھ سیکیورٹی مسائل بھی کم ہوں گے۔

peshawar

central jail peshawar

online meeting