Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چکن بریڈ پاکٹ ،رمضان کی پسندیدہ فرائیڈ ڈش

افطاری کے لئے روائتی کھانوں سے ہٹ کر یہ ریسیپی آزمائیں
شائع 06 مارچ 2024 02:41pm

رمضان کا مقدس مہینہ نزدیک ہے ۔ اور ہمیشہ کی طرح رمضان کی تیاریاں بھی اپنے عروج پر ہیں ۔رمضان ہو اور پکوانوں کی فہرست تیار نہ ہو ایسا نہیں ہو سکتا

سموسے ۔ پکوڑے ِ چاٹ تو رمضان کے دنوں میں ہر گھرکے دسترخوان پر ہوتی ہیں ۔ اگر آپ روائتی پکوانوں سے ہٹ کرکچھ فرائی کرنا چاہتی ہیں تو اس ڈش کو ضرور آزمائیں ۔

اجزاء

بریڈ سلائسز، دس عدد۔ ۔ انڈے ، تین سے چار عدد ۔(پھینٹے ہوئے)۔ بریڈ کرمز ، ایک کپ ۔ کھانے کیا تیل ،فرائی کرنے کے لئے ۔ بون لیس چکن ،250 گرام ۔ کٹی ہوئی لال مرچ ، ایک کھانے کا چمچ ۔ پسی ہوئی کالی مرچ ، ایک چائےکا چمچ ۔ سویا ساس ، دو کھانے کے چمچ ۔ چلی ساس ، دو کھانے کے چمچ ۔ نمک ، حسب ذائقہ ۔ لہسن ادرک پسا ہوا،ایک کھانے کا چمچ ۔ پیاز ، دو عدد چھوٹی (۔ چوپ کی ہوئی )۔ شملہ مرچ ایک عدد درمیانی (چوپ کی ہوئی )۔ ہری مرچ ، ایک عدد کٹی ہوئی ۔ کیچپ ، چوتھائی کپ ۔ گرم مصالحہ پسا ہوا آدھا کھانے کا چمچ ۔ سلاد پتے ، حسب ضرورت ۔

ترکیب

بریڈسلا ئسز کے کنارے کاٹ کر انہیں کٹر سے گول شکل میں کاٹ لیں۔آپ بچے ہوئے سلائسز کے ٹکروں کو بریڈ کرمز کے طور پر استعمال کر سکتی ہیں۔

بریڈ کے ایک ٹکڑے پر دوسرا ٹکڑا رکھ انہیں پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈبو کر بریڈ کرمبز میں کوٹ کر لیں ۔

ایک فرائی پین میں تیل گرم کر کےانہیں شیلو فرائی کر لیں اور کرسپی ہونے پر ایک ڈش میں ٹشو پیپر پھیلا کر اس پر رکھ دیں۔ تاکہ اضافی تیل جذب ہو جائے۔

ایک برتن میں تھوڑا سا تیل گرم کر کے اس میں چکن ڈال دیں اور رنگ تبدیل ہونے تک پکائیں۔اور کسی ڈؑش میں نکال کر ایک طرف رکھ دیں ۔

اسی تیل میں چوپ کی ہوئی پیاز ڈالدیں ۔ لہسن ادرک پیسٹ اور کٹی ہوئی ہری مرچ بھی شامل کر دیں۔ اور ہلکا سا تل لیں اپ شملہ مرچ، کٹی ہوئی لال مرچ ، پسی ہوئی کالی مرچ ، نمک سویا ساس ،چلی ساس ، ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔

اب اس میں چکن شامل کر کے پانچ سے دس منٹ پکائیں آخر میں کیچپ بھی شامل کر لیں ۔ چکن ویجیز تیار ہیں ۔

تیار بریڈ پاکٹس لے کر انہیں درمیان سے کاٹ لیں اور ہر آدھے حصے میں ایک سلاد کا پتہ رکھ کر اس میں تھوڑا سا چکن ویجیز ڈال کر فل کر لیں ۔

آپ چاہیں تو اوپر سے مایونیز بھی ڈال سکتی ہیں ۔

ٹماٹو ساس کے ساتھ سرو کریں۔

دسترخوان

Women

lifestyle

Fried items

ramdhan recipi