Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کی مہنگی ترین شادی میں پاکستانی ڈیزائنر کے کپڑوں کا راج

جیٹ طیاروں اور پروٹوکول بسوں سے لے کر تھیم پر مبنی 3 راتوں کے شاہانہ جشن کے چرچے
شائع 04 مارچ 2024 03:23pm

بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور صنعت کارویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی جام نگر میں ہونے والی شادی سے قبل کی تقریبات نے بھارت چھوڑآدھی دنیا کو حیران کررکھا ہے۔

بھارتی ارب پتی خاندان جو اپنی بے تحاشا فضول خرچی کے لیے جانا جاتا ہے،جولائی میں ہونے والی اس شادی سے کئی ماہ قبل منعقد کی جانے والی شاہانہ تقریبات نے دیکھنے والوں کو بالکل مایوس نہیں کیا جہاں دنیا بھر سے چوٹی کی شخصیات شریک ہوئیں۔

جیٹ طیاروں اور پروٹوکول بسوں سے لے کر تھیم پر مبنی 3 راتوں کے جشن نے امبانی فیملی کے علاوہ بالی ووڈ سیلیبرٹیز کے فیشن اورگلیمر کے ساتھ ساتھ بین الثقافتی روابط پر بھی روشنی ڈالی۔

خوش آئند اور حیران کُن بات یہ ہے کہ یہ ’انٹرنیشنل میلہ‘ جس میں عالمی شخصیات کو بھی ایک ہی چھت تلے اکٹھا کیا گیا تھا، پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کے لیے ایک ’بہترین موقع‘ رہا۔

پاکستانی فیشن ڈیزائنر فراز منان جو اپنی لان کیمپین میں کترینہ کیف کو لے چکے ہیں، کا ڈیزائن کردہ سیاہ سوٹ رنبیرکپور کی چوائس بنا۔ سیاہ ستاروں اور کڑھائی کے عدہ ڈیزائن نے خوب توجہ حاصل کی۔

بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی پاروپلی کشیپ کے ساتھ شیئر کی جانے والی تصویر نے فیشن کے شوقین افراد کی توجہ اپنی جانب خوب مبذول کروائی ۔

اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے بھی اس شاہانہ شادی کے لیے فراز منان کا ہی انتخاب کیا۔

میرا نے پیسٹل گرے رنگ کا رائن اسٹون سے ڈھکا ٹاپ اور سنگ اسکرٹ پہنا۔

بالی ووڈ ستاروں کی فہرست میں سے سونم کپور بھی پاکستانی ڈیزائنر کے ’کلب‘ میں دکھائی دیں۔

ایکلپس نامی اس لباس میں سیاہ ہالٹر آستین والا ایمبرائیڈڈ ٹاپ اور آئیوری اے لائن باکس اسکرٹ شامل تھا تاہم سونم بے ہالٹر ورژن کے بجائے سادہ سفید ٹاپ کا انتخاب کیا۔

Mukesh Ambani

Sonam Kapoor

faraz manan

Shahid Kapoor

Pakistani Fashion Designer

Anant Ambani Wedding

Hussain Rehar