Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رشوت کیس سے بھارتی قانون سازوں کا استثنٰی ختم

سسٹم پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، ایکس پر وزیر اعظم کی پوسٹ
شائع 04 مارچ 2024 02:24pm

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے رشوت کیس میں قانون سازوں کو عدالتی کارروائی سے ملنے والا استثنٰی ختم کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے 1998 کے قانون کو منسوخ کرکے قانون سازوں کو دیا جان والے استثنٰی ختم کیا ہے۔

یہ کیس منتخب ایوان میں ووٹ دینے یا کسی موضوع پر بولنے کے لیے لی جانے والی رشوت کے حوالے سے تھا۔

نریندر مودی نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کا یہ فیصلہ صاف ستھری سیاست کو یقینی بنائے گا اور سسٹم پر لوگوں کا اعتماد بڑھے گا۔

سپریم کورٹ کا صدارتی فیصلہ چیف جسٹس آف انڈیا مسٹر جسٹس ڈی وائی چندر چُوڑ کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے مکمل اتفاقِ رائے سے دیا تھا۔