Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی امین گنڈا پور کا وزیراعظم کی حلف برداری میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کل اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کریں گے
شائع 04 مارچ 2024 12:58pm

وزیراعلیٰ خبیر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلد برداری میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ کل بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

علی امین گنڈا پور نے اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فارم 45 والا نہیں، یہ بتائیں کہ واقعی عوامی مینڈیٹ سے بنا یا آر او نے بنایا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرے خیال سے حلف برداری کے لیے جانا درست نہیں۔ یہ کرپشن کے موجد ہیں، اللہ کرے انکی اصلاح ہوجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ، ’تو کرپشن کی ریڈ لائن ڈرا کرے تو ہمیں خوشی ہوگی۔‘

علی امین کے وزیراعلیٰ کے پی کا حلف اٹھاتے ہی پہلا حکم نامہ جاری

سوانحی خاکہ: وکلا تحریک علی امین گنڈاپور کو عمران خان کے قریب لائی

علی امین گنڈاپور کل عمران خان سے ملاقات کے بعد خیبرپختونخوا کی کابینہ تشکیل دیں گے۔

Shehbaz Sharif

National Assembly

Ali Ameen gandapur

PM Shehbaz Sharif

Election 2024