Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیچہ وطنی: پنجاب پولیس کے ملازم کی تقریب مہندی میں سر عام ہوائی فائرنگ

پنجاب پولیس خود قانون شکنی کرتی نظر آئی
اپ ڈیٹ 04 مارچ 2024 11:58am

چیچہ وطنی تھانہ شاہکوٹ کے نواحی گاؤں میں پنجاب پولیس کے وائرلیس آپریٹر کی مہندی کی تقریب میں سرعام ہوائی فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

تقریب کے دوران علاقہ گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے گونج اٹھا جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی پی او ساہیوال نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

پولیس تھانہ شاہ کوٹ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

violence

Punjab police

Police Firing