Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مریم نواز نے لاہور میں کینسر اسپتال کے قیام کا اعلان کردیا

اسپتال کے ساتھ مریضوں کے تیمارداروں کیلئے ہوٹل بھی قائم کیا جائے گا
اپ ڈیٹ 04 مارچ 2024 12:25pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ویلنشیا ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کا پہلا کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ویلنشیا ٹاؤن کے قریب کینسراہسپتال کی مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا.

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کینسر اسپتال کے لیے دنیا بھرسے بہترین اسپشلسٹ ڈاکٹر بلائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پہلے سرکاری اسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔ یہاں مریضوں کے علاج کے لیے بہترین ڈاکٹر اورجدید ترین مشینری لائیں گے.

مریم نواز نے اسپتال کیساتھ ساتھ مریضوں کے تیمارداروں کیلئے ہوٹل بنانے اور اسپتال کی تعمیر ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

punjab

Pakistan Politics

mariyum nawaz

cancer hospital

CM Punjab Maryam Nawaz