Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈالر ایک بار پھر روپے پر بھاری پڑ گیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 626 پوائنٹس اضافہ
اپ ڈیٹ 04 مارچ 2024 05:48pm

انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی اور 100 انڈیکس میں 626 پوائنٹس اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 279.26 روپے پر بند ہوا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 279 روپے 5 پیسے پر آگئی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 279 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب وزیراعظم کے انتخاب کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور دوران ٹریڈنگ 3 ماہ بعد انڈیکس نے ایک بار پھر 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال کی لیکن یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 66 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔

دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس میں 626 پوائنٹس اضافہ ہوا۔

اضافے کے بعد انڈیکس 65 ہزار 951 پوائنٹس پر بند ہوا۔

karachi

us dollar

interbank

dollar vs rupee

dollar rates

dollar prices

US Dollars

US DOLLAR RATE