Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشوریہ رائے کی بیٹی کی تازہ تصویر نے بھارتیوں پر سحر طاری کر دیا

اننت امبانی کی شادی میں شریک آرادھیا سبھی کی توجہ کا مرکز بن گئیں
شائع 04 مارچ 2024 09:59am

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں بالی ووڈ جوڑی ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے کی صاحبزادی آرادھیا نے سب کے دل موہ لیے۔

والدین کے ہمراہ خوبصورت سفید رنگ کے لہنگے میں ملبوس آرادھیاریڈ کارپٹ پر آتے ہی سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے آرادھیا کے اس نئے روپ کا موازنہ ان کی ماں ایشوریا سے کیا۔

ایکس صارفین نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ ماں اور بیٹی کے درمیان حیرت انگیز مماثلت ہے، جو ایشوریہ کے 90 کی دہائی کے مشہور دور کی یاد دلاتی ہے۔

پرجوش مداحوں نے آرادھیا کی ساتھ ساتھ ایشوریہ کی پرانی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس غیر معمولی مماثلت پرحیرت کا اظہار کیا۔

اس تقریب میں آرادھیا کو اپنے والدین کے ساتھ بیٹھ کر مہا آرتی کے جشن سے پہلے میوزیکل ایونٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ جہاں معروف شخصیات جمعہ کو جام نگر کے لئے روانہ ہوئیں وہیں بچن فیملی اتوار کو جشن کا حصہ بننے کے لیے پہنچی۔

امبانی فیملی کی جانب سے تقریبات کے تیسرے روز مہمانوں کو روایتی ہندوستانی لباس پہننے کے لئے کہا گیا تھا۔

اس شام کا اختتام ستارو سے سجی ایک ڈنر پارٹی کے ساتھ ہوا جس کے بعد مہمانوں نے واپسی کی پرواز پکڑی۔

اننت امبانی کی شادی: مارک زکربرگ اور بل گیٹس بھارت آئیں گے

آرادھیا بچن اپنے خدوکال سے سب ہی کو مسحور کرگئیں، سوشل میڈیا صارفین کو یقین ہے کہ وہ 90 کی دہائی ک ایشوریہ رائے جیسی ہی ہیں۔

Aishwarya Rai

Abhishek Bachchan

Anant Ambani

Aaradhya Bachchan

Anant Ambani Wedding