Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پتے کا آپریشن کرانے آئے بیٹی کے خواہشمند شخص کی نس بندی کردی گئی

’میرے تین بڑے لڑکے ہیں… لیکن میں لڑکی پیدا کرنے کا خواب دیکھ رہا تھا‘
اپ ڈیٹ 04 مارچ 2024 07:48am

ارجنٹائن میں لاپرواہ ڈاکٹرز نے پتے کا آپریشن کرانے آئے بدقسمت شخص کی نس بندی کردی۔

جارج بیس نامی شخص جب آپریشن کے بعد بیدار ہوا تو اسے معلوم ہوا کہ وہ اب مزید کسی بچے کا باپ نہیں بن سکتا۔

اکتالیس سالہ جارج نے ارجنٹائن کے ٹی وی چینل ”El Doce“ کو بتایا کہ ’میرے تین بڑے لڑکے ہیں… لیکن میں لڑکی پیدا کرنے کا خواب دیکھ رہا تھا‘۔

جارج نے کہا کہ ’ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس غلطی کو واپس تبدیل کرنے کے امکانات کم ہیں‘۔

متاثرہ مریض کا مزید کہنا تھا کہ ’میں بہت ناراض اور بے بس محسوس کرتا ہوں۔ میں سمجھ نہیں سکتا کہ انہوں نے ایسی غلطی کیسے کی جبکہ میرے تمام میڈیکل ریکارڈز پر پتے کا آپریشن لکھا ہوا تھا‘۔

بیوٹی پروڈکٹس خواتین میں بانجھ پن کا باعث بن سکتے ہیں

خیال کیا جاتا ہے کہ ڈاکٹروں سے یہ غلطی اس وجہ سے ہوئی کیونکہ جارج کی سرجری میں 24 گھنٹے تاخیر ہونے کی وجہ سے ہوئی، کیونکہ اس دن ہفتہ تھا اور ہفتے کو کلینک میں کبھی پتے کے آپریشن نہیں کیے جاتے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مرد تیزی سے بانجھ پن کی طرف بڑھنے لگے

اب بے بس جارج کا کہنا ہے کہ ’میں ایک حل تلاش کرنا چاہتا ہوں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر میں دوسرے بچے کا باپ بننا چاہتا ہوں تو اس کا حل صرف مصنوعی حمل ہے۔‘

جارج کے وکیل ڈیاگو لیری نے اس حوالے سے بتایا کہ ’میرا مؤکل کو جب احساس ہوا کہ اس کی نس بندی کردی گئی ہے تو وہ مرنا چاہتا تھا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میرا مؤکل جب اسپتال پہنچا تو اس سے کچھ نہیں پوچھا گیا، عملے نے اسے گاؤن پہنایا اور آپریشن تھیٹر میں لے گئے‘۔

Pancreas Operation

Vasectomy

Castration

Doctor's Negligence