Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

بس جوتوں پر مٹی نہ لگے: بھاری بھرکم امریکی موسیقار کے سکیورٹی گارڈز کی سانسیں رک گئیں

'سیکیورٹی گارڈز کو نوکری لیتے وقت پتا نہیں تھا کہ انہیں یہ بھی کرنا ہوگا'
شائع 03 مارچ 2024 09:52pm

ہالی ووڈ کے مقبول فنکار اور موسیقار ڈی جے خالد اپنے جوتے گندے ہونے بچانے کیلئے باڈی گارڈز کی گود میں چڑھنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اڑتالیس سالہ میوزک پروڈیوسر ڈی جے خالد کو ان کے آنے والے البم کی تشہیر کے دوران ہوئے اس واقعے کی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خالد اپنی کار کا دروازہ کھولتے ہیں، نیچے زمین کی طرف دیکھتے ہیں اور پھر اپنے باڈی گارڈز سے کہتے ہیں کہ ’میں اپنے جارڈنز کو گندا نہیں کرنا چاہتا۔ کیا میں تم لوگ میری مدد کرسکتے ہو؟‘

جس کے بعد ان کے دو باڈی گارڈز انہیں گود میں اٹھاتے ہیں اور گولف کارٹ میں بٹھا دیتے ہیں۔

اس کے بعد دونوں افراد نے پھر سے انہیں گولف کارٹ سے اٹھایا اور سٹیج کے سائیڈ سیڑھیوں کی ریلنگ تک لے گئے۔

یہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں ساؤتھ بیچ وائن اینڈ فوڈ فیسٹیول میں پیش آیا۔

خالد کی اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین نے انہیں ان کے تذلیل آمیز رویے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

کچھ صارفین نے ان کے وزن پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ گارڈز کو ڈی جے خالد کو اٹھانے میں کتنی مشکل ہو رہی تھی۔

ایک صارف نے لکھا کہ سیکیورٹی گارڈز کو نوکری لیتے وقت پتا نہیں تھا کہ انہیں یہ بھی کرنا ہوگا۔

DJ Khaled

Nike Air Jordan

DJ Khaled on Security Guards