Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کنگز کو اپنے ہی گھر پر مسلسل تیسری شکست، ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچ گئی

عثمان خان نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 106رنز بنائے
اپ ڈیٹ 04 مارچ 2024 08:25am
فوٹو۔۔ فیس بک / پی ایس ایل
فوٹو۔۔ فیس بک / پی ایس ایل

پی ایس ایل 9 کے انیسویں میچ میں ملتان سلطان نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔ عثمان خان نے سنچری جڑ کر ملتان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ملتان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ جواب میں کراچی کنگز 7 وکٹوں پر169رنز ہی بنا سکی۔

کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود 36 ، آل راؤنڈر شعیب ملک 38 ، محمد نواز 27 اور عرفان خان 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس سے قبل ملتان سلطانز کے 189 رنز بنانے میں عثمان خان نے سنچری جڑ کر اہم کردار ادا کیا۔

عثمان نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 106رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ انھوں نے 5 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔

عثمان نے کپتان محمد رضوان کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ پر 148 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

محمد رضوان نے 5 چوکوں کی مدد سے 58 رنز اسکور کیے۔

کراچی کنگز کی جانب سے مزرابانی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کرتے ہوئے بیٹسمین لوس ڈی پلوئے اور فاسٹ بولر میرحمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔

karachi kings

Multan Sultans

psl 9

HBL PSL 9