Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کور کمانڈر بلوچستان کا گوادر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے سماجی اور علاقائی عمائدین سے بھی ملاقات کی
شائع 03 مارچ 2024 08:34pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے ضلع گوادر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔

اس مواقع پر جی او سی گوادر ڈویژن نے متاثرہ علاقے میں لوگوں کو درپیش مسائل اور امدادی ٹیموں کی جانب سے اٹھائے گئے فوری اقدامات کے بارے میں کور کمانڈر کو آگاہ کیا۔

دورہ کے دوران کور کمانڈر نے سماجی اور علاقائی عمائدین سے بھی ملاقات کی۔

کور کمانڈر نے کہا کہ پاک فوج اس قدرتی آفت میں سول انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی بروقت امداد و بحالی کو یقینی بنائے گی۔

یاد رہے کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج نے کوئٹہ سے 17 بڑے اور چھوٹے واٹر پمپ گوادر پہنچائے۔

صورتحال کی مکمل بہتری تک پاک فوج کی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود رہ کر متاثرین کو ریلیف فراہم کرتی رہیں گی۔

pakistan army

rescue operation

Gwadar Rain

Gwadar Flood