Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان: اسپورٹس کمپلیکس میں جوڈو مقابلے میں طالبہ جاں بحق

جاں بحق طالبہ کا تعلق فیصل کالونی پشاور سے ہے
شائع 03 مارچ 2024 07:01pm
علامتی تصویر (hongikmartialarts.com)
علامتی تصویر (hongikmartialarts.com)

مردان کے ایجوکیشن بورڈ اسپورٹس کمپلیکس میں جوڈو مقابلے کےدوران طالبہ جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جوڈو مقابلے کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے طالبہ کی حالت غیر ہوئی۔

جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹروں نے طالبہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق طالبہ کا نام فضا ہے اور اس کا تعلق فیصل کالونی پشاور سے ہے۔

death

sports

Exercise