Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی سائنس دانوں نے مشروم سے سونا نکالنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا

وہ خاص مشروم کونسا ہے جس سے سونے کے ذرات حاصل کیے جاسکتے ہیں؟
شائع 03 مارچ 2024 06:58pm

بھارت کے سائنس دانوں نے مشروم (کھمبیوں) سے سونا نکالنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

بھارتی ریاست گوا کے تعلق رکھنے والے ریسرچرز نے مشروم کی ایک جنگلی نسل میں سونے کے نینو پارٹیکلز کا پتہ لگایا ہے۔

ان دونوں ریسرچرز نے سونے کے ان نینو پارٹیکلز کے لیے ٹرمیٹومائسیس نسل کے مشروم کا مطالعہ کیا، جنہیں ’روین اولمی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

سائنس دانوں نے سونے کے نینو پارٹیکلز کی تیاری کے لیے مذکورہ مشروم کی ان مخصوص انواع کی کامیاب کاشت کی۔

اس تحقیق کے محققین ڈاکٹر سجاتا دابولکر اور ڈاکٹر نند کمار کامت نے اپنے نتائج گوا کے وزیر ماحولیات اور گوا اسٹیٹ بائیو ڈائیورسٹی بورڈ (جی ایس بی بی) کے چیئرمین ایلیکسو سیکیرا کو پیش کیے۔

انہوں نے گوا حکومت کے لیے ایک ڈرافٹ روڈ میپ بھی پیش کیا، جس میں گوا کے لیے اس پیش رفت کے وسیع اقتصادی اور جیو صنعتی اثرات کو اجاگر کیا گیا۔

ڈاکٹر کامت، جو تین دہائیوں سے مشروم کی اس قسم کا مطالعہ کر رہے ہیں، اس بات پر زور دیتے ہیں کہ گوا میں جنگلی خوردنی Termitomyces مشروم کا سب سے بڑا نسلی تنوع اور جین پول ہے۔

سونے کے نینو پارٹیکلز عالمی منڈیوں میں نمایاں صلاحیت رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر دابولکر نے نوٹ کیا کہ فروری 2016 میں، سونے کے نینو پارٹیکلز کی ایک ملی گرام قیمت لگ بھگ 80 ڈالر تھی جو کہ آج 80,000 ڈالر فی گرام کے برابر ہے۔

محققین نے صنعتوں اور مقامی کمیونٹیز دونوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ناگویا پروٹوکول کے مطابق ان وسائل کے تحفظ اور ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ٹیم نے اس مشروم کی خالص ثقافت کو پیلٹ کی شکل میں کاشت کرنے کے لیے ایک تکنیک تیار کی ہے، جسے پھر سونے کے نینو پارٹیکلز بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ طریقہ، عالمی سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا طریقہ ہے، جو اس وقت صنعت پر غالب کیمیائی عمل کے خلاف ایک پائیدار اور غیر زہریلا متبادل پیش کرتا ہے۔

Roen Olmi

Mashroom

Gold from mashrooms