Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت کو نہیں چلنے دیں گے، اسے بھگا دیں گے ، بیرسٹر گوہر

مسلم لیگ ن کےچہروں سے صاف دکھائی دے رہا ہےکہ یہ چور ہیں، عمرایوب
شائع 03 مارچ 2024 06:37pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت کو نہیں چلنے دیں گے، اسے بھگا دیں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لیڈر جیل میں ہے مگر ہم آگے بڑھ رہے ہیں، قومی اسمبلی میں امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں بطور اپوزیشن لائیو کوریج نہیں دی جارہی، پیر کے اجلاس میں ہمیں لائیو دکھایا جائے، ورنہ ہم اجلاس کابائیکاٹ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا احترام کرتے ہیں، لیکن یہ لوگ ہمیں بھی عزت دیں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ فارم 47 بنانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری تھی۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کے مدمقابل الیکشن لڑںے والے عمر ایوب نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا انتخاب ہمارے قائد کریں گے، مسلم لیگ ن کے چہروں سے صاف دکھائی دے رہا ہےکہ یہ چور ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اتحادی جماعتوں کے نامزد کردہ امیدوار شہباز شریف دوسری بار اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

قائد ایوان کی نشست سنبھالنے والے شہباز شریف نے 201 ووٹ لیے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ امیدوار عمر ایوب کو 92 ووٹ ملے جبکہ کارروائی کے دوران ایوان گھڑی چور اور ووٹ چور کے نعروں سے گونجتا رہا۔