Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کے نوجوانوں، ٹیکس ریفنڈز، سی پیک، نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اہم اعلانات

شہباز شریف نے کسانوں اور ایکسپورٹ سے متعلق پالیسی بھی بتائی
شائع 03 مارچ 2024 05:38pm
فوٹو۔۔ پی ٹی وی
فوٹو۔۔ پی ٹی وی

نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پہلے خطاب میں نوجوانوں، ٹیکس ریفنڈز، سی پیک، نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اہم اعلانات کیے۔ انھوں نے کسانوں اور ایکسپورٹ سے متعلق پالیسی بھی بتائی۔

وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف نے اپنی تقریر میں کہا کہ طلبہ کو بیرون ملک جامعات میں وظائف دینگے، 5 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دیں گے اور آئی ٹی برآمدات بڑھائیں گے۔

شہباز شریف نے اعلان کیا کہ 2 سال سے کم جیل میں قید خواتین اور بچوں کو فنی تربیت دینگے اور ان کی سزا ختم کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ سولر ٹیوب ویل پروگرام کا اجراء کرینگے، ایس آئی ایف سی کے تحت زراعت میں ترقی لائیں گے، کھاد پر سبسڈی فیکٹریوں کو بجائے کسانوں کو دی جائے گی۔

شہبازشریف نے مستقبل کے پلان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ادا کرنے والوں کا بوجھ کم کرینگے، ایف بی آر 10 روز میں ٹیکس ریفنڈز یقینی بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کرینگے، آرام دہ سفری سہولیات دینگے، سستے انصاف کیلئے قانون سازی کرینگے، سی پیک کو آگے بڑھائیں گے اور ملک بھر میں ایکسپورٹ زون کا جال بچھایا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چاروں صوبوں میں اسپتال بنائیں گے، خواتین اور اقلیتوں کا تحٖفظ یقینی بنائیں گے۔

شہباز شریف حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ گوادرکا کریں گے

وزیر اعظم شہبازشریف منگل کو گوادر پہنچیں گے، جہاں وہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

شہباز شریف امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے، وزیر اعظم متاثرین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کریں گے۔

economic crisis

National Assembly

PM Shehbaz Sharif

power crisis

Special Investment Facilitation Council (SIFC)