Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

مودی سرکار نے بے روزگاری میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا

بنگلہ دیش اور بھوٹان میں بھی بھارت سے کم بے روزگاری ہے، راہل گاندھی کا گوالیار مٰں خطاب
شائع 03 مارچ 2024 05:32pm

بھارت میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے سربراہ راہل گاندھی نے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے لیے مودی سرکار کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

کانگریس اور ہم خیال جماعتوں کے تحت بھارت جوڑو نیائے یاترا کے سلسلے میں مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ پاکستان میں بے روزگاری کا تناسب 12 فیصد جبکہ بھارت میں بے روزگاری کا تناسب 23 فیصد ہے۔

راہل گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش اور بھوٹان میں بھی بھارت سے کم بے روزگاری ہے۔ مودی سرکار کی پالیسیوں نے غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نوٹ تبدیل کرنے اور جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے سے چھوٹے اور گھریلو کاروبار بند ہوگئے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت بے روزگاری کا تناسب 40 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔

Rahul Gandhi

MODI SARKAR

BEROZGAARI

PAKISTAN BETTER

BANGLADESH AND BHUTAN