Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

چینی، ترکی اور ایران کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

امید ہے پاکستان مزید زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا، شی جن پنگ
اپ ڈیٹ 04 مارچ 2024 07:52am

چین کے صدر اور وزیراعظم اور ترکی کے صدر نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے بھی شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

اتوار کے روز شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کی نئی حکومت کی قیادت میں اور پاکستان کے تمام حلقوں کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان یقیناً ملک کی ترقی کے نصب العین میں نئی اور مزید زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔

شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان کو روایتی دوستی کو جاری رکھتے ہوئے تمام شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا اور مشترکہ طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اپ گریڈڈ ورژن تعمیر کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کو چین پاک چار موسموں کےاسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید گہرا کرتے ہوئے نئے عہد میں ایک قریب تر چین پاک ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینا ہوگا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے مزید فوائد پہنچائے جا سکیں۔

اسی روز چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

ترک صدر کا پیغام

رجب طیب اردوان نے شہبازشریف کی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی مبارکباد

صدر ن لیگ شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر ایران نے مبارکباد پیش کی ہے۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔

ایرانی صدر نے دونوں اسلامی برادر مملک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ نئی حکومت پاکستانی عوام اور ملک کی ترقی کیلیے بھرپور کوشش کرے گی، دونوں مملک باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلیے ملکر کام کریںگے۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے شہباز شریف کو مبارکباد دی۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران تمام سطح پر باہمی تعلقات اور تعاون کے فروغ کے لئے پُرعزم ہے۔

Shehbaz Sharif

Chinese President

Xi Jinping

PM Shehbaz Sharif