Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اتنی خوشی۔۔۔ دوبارہ وزیراعظم بننے پر شہباز شریف کی زبان پھسل گئی

شہباز شریف کو یقین ہی نہ آیا کہ وہ وزیراعظم بن گئے ہیں
شائع 03 مارچ 2024 04:15pm
After being elected as the Prime Minister, Shehbaz Sharif’s tongue slipped | Aaj News

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف ملک کے 24ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

دوسری بار وزیراعظم بننے پر شہباز شریف کو اتنی خوشی محسوس ہوئی کہ ان سے سمجھ ہی نہ آیا کہ کیا بولنا ہے۔

وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد پہلے خطاب کے دوران ان کی زبان پھسل گئی۔

شہباز شریف نے قائد ایوان منتخب ہونے کے بجائے ”لیڈر آف دی اپوزیشن“ بننے پر شکریہ ادا کردیا۔

شہباز شریف نے اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’دل کی اتاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے اپنے ووٹوں اور اپنی محبت سے مجھے آج اس ایوان کا لیڈر آف دی اپوزیشن منتخب کیا‘۔

Shehbaz Sharif

PM Shehbaz Sharif

Slip of Tongue