Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیکسی میں دستی بم، نیو یارک کا ٹائمز اسکوائر خالی کرالیا گیا

اسرائیل مخالف مظاہروں کے باعث پولیس کو ٹائمز اسکوائر پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
شائع 03 مارچ 2024 09:37am

ایک ٹیکسی میں دستی بم کی نشاندہی کے بعد نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر کو خالی کرلیا گیا۔ یہ دستی بم ایک کیب میں پایا گیا۔ ڈرائیور نے بتایا کہ ایک مسافر کو ڈراپ کرنے کے بعد جب اس نے پچھلی سیٹ کا جائزہ لیا تو وہاں دستی بم دیکھا۔

جس وقت کیب ڈرائیور نے پولیس کو مطلع کیا تب نیو یارک کے متعدد علاقوں میں اسرائیل مخالف مظاہرے جاری تھے۔ پولیس کو ٹائمز اسکوائر پہنچنے میں غیر معمولی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس کو آگے بڑھنے سے روکنے پر متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔ بہت سے مظاہرین کو یہ مغالطہ ہوا کہ پولیس انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس کو اعلان کرنا پڑا کہ وہ مظاہرین کے خلاف کچھ نہیں کرنا چاہتی بلکہ بم کی اطلاع پر ایکشن لے رہی ہے۔ چند مظاہرین کی پولیس اہلکاروں سے جھڑپ ہوئی جس کے بعد پولیس کو انہیں حراست میں لینا پڑا۔

پولیس نے ایک وڈیو بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مظاہرین پولیس اہلکاروں کو ٹائمز اسکوائر کی طرف بڑھنے سے روک رہے ہیں۔

times square

GRENADE IN CAB

ANTI ISRAEL PROTESTS

SOME PROTETERS ARRESTED