Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عربی رسم الخط لباس پر خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج، ایف آئی آر سیل

مقدمہ تھانہ اچھرہ میں چند نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا
شائع 02 مارچ 2024 10:35pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

لاہور میں عربی رسم الخط والا لباس پہننے پر خاتون کو گزشتہ دنوں ہجوم نے ہراساں کیا تھا، تاہم اب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر سیل کر دی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ تھانا اچھرہ میں درج کیا گیا، مقدمہ چند نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ چند دن پہلے اچھرہ بازار میں پیش آیا تھا۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد ایف آئی آر سیل کر دی گئی ہے۔

25 فروری کو لاہور کے علاقے اچھرہ میں عربی حروف سے مزین لباس پہن کر آنے والی خاتون کو مشتعل ہجوم نے گھیر لیا تھا۔

اس موقع پر اے ایس پی شہربانو نقوی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو مشتعل ہجوم سے بحفاظت نکال لیا تھا۔

گزشتہ دنوں خاتون پولیس آفیسر شہر بانو نے آج نیوز کے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ خاتون کو بڑی حکمت عملی سے ہجوم سے نکالا گیا تھا۔

اے ایس پی شہر بانو کا کہنا تھا کہ خاتوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اور اب واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

lahore police

Lahore women Arabic calligraphy

ASP Shaharbano Naqvi