Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کی پیشگوئی

بعض مقامات پر آندھی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
شائع 02 مارچ 2024 10:05pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

برسات کی پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارشوں کا سبب بننے والا ایک اور موسمیاتی سسٹم جلد ملک میں داخل ہونے والا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر آندھی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں ملک کے شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کی توقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے 5 سے 7 مارچ کے درمیان مزید بارشوں کی وارننگ دی ہے۔

Met Office

Rain

snow fall