Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شردھا کا مودی سے معاشقہ بے نقاب

صحافیوں نے کہاں اور کس حالت میں پکڑا؟
شائع 02 مارچ 2024 09:45pm

بھارت کے مشہور ترین ولن شکتی کپور کی بیٹی اور خوبرو اداکارہ شردھا کپور کا مودی سے معاشقہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

جام نگر میں بھارتی کھرب پتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں بڑے بڑے بالی ووڈ ستاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ویسے تو سلمان خان، شاہ رُخ خان، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، سدہارتھ ملہوترا، کیارا اڈوانی، سیف علی خان، کرینہ کپور، سارا علی خان، خوشی کپور اور دیگر اسٹارز کی جام نگر آمد کی ویڈیوز زیرِ گردش ہیں۔

تاہم شردھا کپور کی آمد کی ویڈیو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

دراصل شردھا کپور کو اپنے مبینہ بوائے فرینڈ مودی کے ساتھ آتی دکھائی دیں۔

انہیں فلم رائیٹر راہول مودی کے ساتھ ہنستے بولتے دیکھا گیا اور پاپارازی نے ان خاص لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔

دولت ہو تو ایسی، بالی ووڈ کے ارب پتی ستاروں کو بھی بس میں گھسنے پر مجبور کردیا گیا

ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر شردھا سفید جوڑے میں ملبوس ہیں جبکہ راہول مودی بھی سفید شرٹ پہن کر ٹوئننگ کرتے نظر آئے۔

دونوں کے افیئر کی افواہوں نے سال 2023 میں زور پکڑا تھا۔

راہول مودی شردھا کپور کی فلم ’تو جھوٹی میں مکّار‘ کے مصنف ہیں اور بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کے دوران ہی دونوں ایک دوسرے کے قریب آئے۔

اگرچہ ان تمام خبروں کے حوالے سے شردھا اور راہول کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی، لیکن آننت امبانی کی شادی کی تقریب کیلئے روانگی کے دوران دونوں کا ایک ساتھ دکھنا ان کے خاص رشتے کے متعلق بہت کچھ بتا گیا۔

واضح رہے کہ شردھا کپور اس سے قبل ساتھی اداکار ادتیا رائے کپور کے ساتھ محبت کے رشتے میں بندھی ہوئی تھیں لیکن پھر دونوں علیحدگی اختیار کرلی۔

Mukesh Ambani

Bollywood stars

Anant Ambani

Jamnagar

Shraddha Kapoor

Rahul Modi

Anant Ambani Wedding