Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

ن لیگ نے خواجہ آصف کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کیلئے ووٹ کاسٹ نہ کرنے والے لیگی ایم این اے کو نوٹس جاری
شائع 02 مارچ 2024 09:31pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

پاکستان مسلم لیگ ن نے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔ دوسری طرف اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے لئے ووٹ کاسٹ نہ کرنے والے لیگی ایم این اے نیلسن عظیم کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

مرکزی صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے خواجہ محمد آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھی خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر کی حیثیت دینے کے لئے رسمی درخواست بھیج دی گئی۔

یاد رہے کہ خواجہ محمد آصف سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 سے منتخب ہوئے ہیں۔

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے لئے ووٹ کاسٹ نہ کرنے والے لیگی ایم این اے کو نوٹس جاری

نو منتخب لیگی رکن قومی اسمبلی نیلسن عظیم کو پارٹی نے شو کاز نوٹس جاری کردیا۔

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے 7 روز میں وضاحت طلب کرلی۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ پارلیمانی پارٹی کے ممبر ہیں، آپ نے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات میں حصہ نہیں لیا، انتخابات میں حصہ نہ لینا پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے، 7 روز میں مناسب جواب نہ ملنے پر ڈسپلنری کارروائی ہوگی۔

Khawaja Asif

shahbaz sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

election 2024 results