Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’میاؤں‘ کے کیا مطلب ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے بلّی کی زبان سیکھ لی

بلیوں کی آواز کا ترجمہ کرنے والی ایپلی کیشن بھی تیار
شائع 02 مارچ 2024 09:21pm

انسانوں کے برعکس تمام بلیاں بول چال کے لیے ایک ہی زبان کا استعمال نہیں کرتیں بلکہ بلی کی ہر ”میاؤں“ کا الگ مطلب ہوتا ہے، لیکن بلی پالنے کے شوقین زیادہ تر افراد یہ نہیں سمجھ پاتے۔

آریگن اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہیومن اینمل انٹرایکشن لیبارٹی کے ڈاریکٹر مونیق اڈل کہتے ہیں کہ بلی کے اشاروں میں پیار سے لے کر دھمکی تک کا اظہار ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق بلی کے بچے 9 جبکہ بالغ بلیاں 16 قسم کی مختلف آوازیں نکال سکتی ہیں۔

ریسرچرز کے مطابق بلی کا خرخرانہ اطمینان ہی نہیں بلکہ اضطراب کی بھی نشانی ہوتی ہے۔ اسی طرح بلی دم کی دم کا دائیں یا بائیں یا پھر اوپر کی طرف ہلانا خوشی یا غصے کا اظہار ہوسکتا ہے۔

ماہرین اس حوالے سے ایک ایسی ایپلی کیشن بھی تیار کرچکے ہیں جس کے ذریعے بلیوں کی آوازوں کا ترجمہ کیا سکتا ہے۔

’میاؤں ٹاک‘ نامی یہ ایپ آواز کو ریکارڈ کرتی ہے اور پھر اس کا مطلب پہچاننے کی کوشش کرتی ہے۔

اس ایپ کے ذخیرہ الفاظ میں ’مجھے کھانا کھلائیں‘، ’میں غصہ ہوں‘ اور ’مجھے اکیلا چھوڑ دیں‘ جیسے جملے بھی شامل ہیں۔

Cat

Meow

Cat Language

Cat Language App

Meow Talk App