Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں ہسپانوی خاتون سیاح کے ساتھ شوہر کی موجودگی میں اجتماعی زیادتی

خاتون خیمے سے باہر آئیں تو چھ سات لوگوں نے انہیں پکڑ لیا اور کچھ فاصلے پر لے جا کر ان کے ساتھ زیادتی کی
شائع 02 مارچ 2024 08:06pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے دمکا ضلع میں غیرملکی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے خاتون کی عصمت دری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

جمعہ کی رات دیر گئے ایک 28 سالہ ہسپانوی خاتون سیاح کو اس وقت گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ شہر سے دور ایک پرسکون جگہ پر خیمہ لگا کر سو رہی تھیں۔

دونوں موٹر سائیکل پر بھارت کے سفر پر تھے اور رات ہونے پر آرام کی غرض سے خیمہ زن ہوئے تھے۔

کچھ دیر بعد جب خاتون خیمے سے باہر آئیں تو چھ سات لوگوں نے انہیں پکڑ لیا اور کچھ فاصلے پر لے جا کر ان کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہوگئے۔

خاتون روتی ہوئی خیمے میں پہنچیں اور اپنے شوہر کو آگاہ کیا، اس کے بعد دونوں نے بائیک پر 45 کلو میٹر کا سفر طے کیا اور دمکا میں پولیس کے پاس پہنچے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیاح خاتون کو فوری طور پر سرایاہاٹ سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا اور حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی ایس پی پتامبر سنگھ کھیروار نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

پولیس کی حفاظت میں متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کے لیے پھول جھانو میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا ہے۔

ایس پی کھیروار کا کہنا ہے کہ واقعے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

india

Gang Rape

Spanish Woman