Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اے این پی کا صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کی حمایت کا اعلان

سابق صدر نے اے این پی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا
شائع 02 مارچ 2024 08:03pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری اور اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

اے این پی کی جانب سے نو فروری کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے صدارتی انتخاب میں حمایت پر اے این پی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کیے جانے کے بعد انتخابی عمل کاآغاز ہوگیا ہے۔

9 مارچ کو شیڈول صدارتی الیکشن کیلئے آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

Asif Ali Zardari

presidential election

Mehmood Khan Achakzai