Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انوار الحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا

نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ وزیراعظم ہاؤس سے منسٹر انکلیو منتقل
شائع 02 مارچ 2024 07:51pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نئے وزیراعظم کے انتخاب سے ایک روز قبل ہفتے کو وزیراعظم ہاؤس خالی کرکے منسٹر انکلیو منتقل ہوگئے۔

انوار الحق کاکڑ کو منسٹر انکلیو میں بنگلہ نمبر 15الاٹ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 14 اگست 2023 کو نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک کے 8 ویں نگراں وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

انوار الحق کاکڑ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی تھی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نومنتخب نگراں وزیراعظم سے حلف لیا تھا۔

National Assembly

Political Parties

New Government

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar