Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ بگٹی: نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان کے قریبی ساتھی پر بم سے حملہ، 2 افراد زخمی

قافلہ ڈیرہ بگٹی سے پیرکوہ جارہا تھا کہ گاڑی کو ریموٹ کنٹرول سے نشانہ بنایا گیا، پولیس
شائع 02 مارچ 2024 07:35pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

** ڈیرہ بگٹی میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے قریبی ساتھی چیف وڈیرہ بہار خان بگٹی پر بم سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔**

پولیس کے مطابق چیف آف نوتھا وڈیرہ بہار خان بگٹی کا قافلہ ڈیرہ بگٹی سے پیرکوہ جارہا تھا کہ درمیان میں ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول سے نشانہ بنایا گیا۔

بم دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

Blast

Balochistan law and order situation

sarfaraz bugti