Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمود خان اچکزئی نے صدارتی الیکشن کیلئے مولانا فضل الرحمان کی حمایت مانگ لی

ہمارا پرانا تعلق ہے ایک ساتھ تحریک میں وقت گزارا ہے، محمود خان اچکزئی
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2024 06:33pm

صدارتی انتخاب میں سنی اتحاد کونسل کے امیدوار اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان سے حمایت مانگ لی۔

اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان سے صدر کیلئے ووٹ مانگ لیا۔

’پہاڑوں پر جانے والے نیچے آکرقومی دھارے میں شامل ہوں‘ سرفراز بگٹی کا پہلا خطاب

محمود اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا پرانا تعلق ہے ایک ساتھ تحریک میں وقت گزارا ہے لہٰذا امید ہے آپ ہمیں سپورٹ کریں گے۔

جس پر جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت سے مشورہ کرکے آپ کو آگاہ کروں گا۔

خیال رہے کہ ملک میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد کی طرف سے آصف زرداری اور اپوزیشن کی جانب سے محمود اچکزئی مدمقابل ہوں گے۔

9 مارچ کو صدارتی انتخاب کیلئے ملکی اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوگی۔

Molana Fazal ur Rehman

Mehmood Khan Achakzai

Sunni Ittehad Council