Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’خیبر پختونخوا میں 73 فیصد دھاندلی ہوئی‘، اپسوس کی رپورٹ جاری

اپسوس نے چاروں صوبوں سے 11 تا 19 فروری کے دوران 3 ہزار سے زائد لوگوں کا سروے کیا
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2024 10:01pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

اپسوس (IPSOS) نے الیکشن 2024 کی شفافیت اور دھاندلی کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔

اپسوس نے چاروں صوبوں سے 11 تا 19 فروری کے دوران 3 ہزار سے زائد لوگوں کا سروے کیا، جنہوں نے انتخابات کی شفافیت اور دھاندلی کے حوالے سے اپنی رائے دی۔

شفاف اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے ہر 5 میں سے 3 پاکستانیوں کا خیال ہے کہ ’انتخابات کا انعقاد شفاف تھا۔‘

سروے کے مطابق 58 فیصد عوام کا خیال ہے کہ ’الیکشن 2024 کے انتخابات شفاف اور منصفانہ تھے‘۔

پنجاب، بلوچستان اور سندھ کی عوام کا خیال ہے کہ ’الیکشن کے دن کا عمل منصفانہ اور شفاف تھا‘۔

پنجاب میں 63 فیصد، سندھ میں 62 فیصد، بلوچستان میں 55 فیصد، اسلام آباد میں 61 فیصد جبکہ خیبر پختونخوا میں 33 فیصد عوام کے مطابق الیکشن شفاف کروائے گئے۔

انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے 54 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ انتخابات شفاف منعقد ہوئے جبکہ 39 فیصد کا خیال ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔

انتخابات میں دھاندلی کے مجموعی تاثر کے حوالے سے عوام کا خیال ہے کہ ’خیبر پختونخوا میں 73 فیصد، اسلام آباد میں 49 فیصد جبکہ سندھ میں سب سے کم 28 فیصد دھاندلی ہوئی‘۔

موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے 16 فیصد خیبر پختونخوا جبکہ 45 فیصد بلوچستان کی عوام نے اس عمل کو بہترین قرار دیا۔

انتخابات کے بعد اپسوس سروے رپورٹ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہوا۔

Political Parties

Election Commission of Pakistan (ECP)

election 2024 results