Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، چاندی بھی مہنگی ہوگئی

فی تولہ سونا اور چاندی کی قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی
شائع 02 مارچ 2024 05:19pm

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کو سونے کی قیمت میں 3,500 روپے کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں سونا فروخت کے لیے 220,300 روپے فی تولہ پر موجود ہے۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3,001 روپے اضافے سے 188,872 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 170,382 روپے سے بڑھ کر 173,132 روپے ہوگئی۔

چاندی کی قیمت بھی 30 روپے اضافے سے 2600 روپے فی تولہ ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 25.72 روپے اضافے سے 2229.08 روپے ہوگئی۔

مارچ میں بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمتوں کا آغاز مثبت نوٹ پر ہوا، جمعے کو قیمتیں دو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہوئی تھیں۔

سونا

bullion rates

Gold prices

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024