Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں حکومت کے وزیر نے نومنتخب حکومت سے توانائی نرخوں میں کمی کا مطالبہ کردیا

فیصلہ کرنا ہوگا صنعتیں چلانا ہیں یا سبسڈی فراہم کرنی ہے؟ گوہر اعجاز
شائع 02 مارچ 2024 05:11pm

نگراں حکومت کے وزیر نے نومنتخب حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا ہے، نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ برآمدات کو بڑھانے کا واحد حل توانائی نرخوں میں کمی ہے۔

نگارں وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ صنعتوں کو بچانے کیلئے انرجی کے نرخ 9 سینٹ کرنا ہوں گے، صنعتیں و گھریلو صارفین کو بجلی پر سبسڈی دے رہے ہیں، صنعتیں برآمدات کے ذریعے روزگار فراہم کر رہی ہیں، فیصلہ کرنا ہوگا صنعتیں چلانا ہیں یا سبسڈی فراہم کرناہے؟

گوہر اعجاز نے کہا کہ 500 روپے ماہانہ سبسڈی دیں یا 35 ہزار روپے کی نوکری؟ کیا ہمیں ایکسپورٹ بڑھا کر قرضے ادا کرنے ہیں؟ کیا ہمیں درآمدات کے لیے بیرونی قرضہ لینا ہے؟ اگلی حکومت کو یہ بنیادی فیصلے کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے نرخ علاقائی ممالک سے کہیں زیادہ ہیں، مہنگی انرجی کے ذریعے صنعتیں بند ہوں گی، صنعتوں کی بندش سے برآمدات میں اضافہ ناممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی مینوفیکچرنگ کو مقابلے کے قابل بنانا ہوگا، عالمی منڈیوں میں پاکستان کی مصنوعات کو قابل فروخت بنانا پڑے گا، 100 ارب ڈالرز کی برآمدات کے لیے بنیادی فیصلے کرنا ضروری ہے۔

Gohar Aijaz

Energy Prices