امریکا میں اسقاطِ حمل کی دوا آزادانہ فروخت کرنے کی تیاری
سپریم کورٹ ایک درخواست کی سماعت کے دوران خواتین کو اس دوا کے آن لائن حصول سے روک سکتی ہے۔
امریکا کے دو بڑے دوا ساز اداروں والگرینز اور سی وی ایس نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد چند ریاستوں میں اسقاطِ حمل کی دوا mifepristone بیچنا شروع کرے گی۔
جن ریاستوں میں یہ دوا فروخت کی جائے گی ان میں نیو یارک اور پنسلوانیا بھی شامل ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا میں ریٹیل فارمیسیز پر اسقاطِ حمل کی کوئی دوا آزادانہ دستیاب ہوگی۔
امریکی سپریم کورٹ رواں ماہ ایک درخواست کی سماعت کرے گی جس کے تحت وہ کسی بھی خاتون کو ڈاک یا ہوم ڈلیوری کے ذریعے یا پھر آن لائن حاصل کیے جانے والے کسی نسخے کی مدد سے یہ دوا خریدنے سے روک سکتی ہے۔
امریکا کی متعدد ریاستوں میں اسقاطِ حمل سخت ممنوع ہے جبکہ بعض ریاستوں میں اس کی اجازت دی جاچکی ہے۔
home delivery
US PHARMACIES
ABORTION DRUGS
SOME STATES
مقبول ترین
Comments are closed on this story.