Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان کی ڈیون براوو کے ساتھ ہیروں کا ہار پہنےتصویر وائرل

اداکار اور کرکٹر اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں شریک ہیں
شائع 02 مارچ 2024 03:55pm

بھارت کے ٹاپ بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے صاحبزادے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کا شروع ہو چکی ہیں جن میں سیلیبرٹیز کی شرکت نے چار چاند لگا دئے ہیں۔

مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی کی ایک تقریب بھار تی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں ہوئی جس میں بالی ووڈ کے میگا شہرت یافتہ شاہ رخ نے قیمتی ہیروں کاہار پہن کر شرکت کی

اس تقریب میں ان کی بیوی گوری اور بیٹے آریان خان بھی ان کے ہمراہ مو جود تھے ۔

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیون براوو نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کی جس میں کنگ شاہ رخ کا ہیروں کا ہار نمایاں نظر آرہا تھا ۔ڈیون براوو بھی اس تقریب میں مہمان کے طور پر شریک تھے۔

کرکٹر نے اپنے انسٹاگرام پر بھی کنگ خان کے ساتھ یہ تصاویر شیئرکیں۔

یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔

بھارتی ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریبات میں شاہ رخ خان کے علاوہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے اسٹارز کے علاوہ دنیا بھر کی مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات شریک ہیں۔

showbiz

showbiz celebrities

BOLLYWOOD NEWS

BOLLYWOOD STAR