Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہنگری نے تارکین وطن کے لیے رہائشی پرمٹس کی میعاد بڑھا دی

نئی درخواستوں پر اقدامات 30 اپریل 2024 تک موخر کردیے گئے، نئے امیگریشن قواعد نافذ
شائع 02 مارچ 2024 11:50am

ہنگری نے تارکینِ وطن کے لیے رہائشی پرمٹس کی میعاد میں توسیع کردی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ نئی درخواستوں پر اقدامات 30 اپریل روک دیے گئے ہیں۔

ایک رپورٹ میں schengenvisinfo.com نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ سالِ رواں سے نافذ کیے جانے والے نئے امیگریشن قوانین کے باعث کیا گیا ہے۔

یورپی یونین کے کسی رکن کے قومی مفاد کی ترجمانی کرنے والے کسی رہائشی پرمٹ کے سوا تمام متعلقہ درخواستوں پر کارروائی 30 اپریل 2024 تک ملتوی کردی گئی ہے۔

پرانے امیگریشن قوانین کا اطلاع 31 دسمبر 2023 سے قبل جمع کرائی جانے والی درخواستوں پر ہوگا اور اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ رواں ماہ کیا جائے گا۔

نئے امیگریشن قوانین کے تحت رہائشی پرمٹس کی درخواستوں کی 24 اقسام ہیں جن میں سے 8 کا تعلق ملازمت سے ہے۔ امیگریشن کے پرانے قوانین کے تحت رہائشی پرمٹ کی 18 اقسام تھیں۔

ہنگری کے نئے امیگریشن قوانین کے تحت کسی بھی اور کیٹیگری میں رہائشی پرمٹ ختم کردیا گیا ہے۔ زیادہ اور کم ہنرمند افراد کے لیے اب الگ الگ رہائشی پرمٹ متعارف کرائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

کینیڈا نے ورک پرمٹ کیلئے شرائط کا اعلان کردیا

کویت میں ورک پرمٹ کی نئی سخت شرائط کا اعلان

یورپ میں شینگن ویزے کا مستقبل خطرے میں، 11 ممالک نے سرحدی رکاوٹیں کھڑی کردیں

Hungary

work permit

Extension

HIGH SKILLED

LOW SKILLED