Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنڈی اسٹیڈیم تیار، بارش کی وجہ سے میچز متاثر ہونے پر کتنے پوائنٹس ملیں گے؟

میچز بارش سے متاثرہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2024 01:51pm

پاکستان سپرلیگ 9 کا میلہ آج سے راولپنڈی میں سجنے جا رہا ہے، پنڈی کے اسٹیڈیم میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے، تاہم پی ایس ایل میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پی ایس ایل 9 کا 18 واں میچ آج 2 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

جبکہ دوسرا میچ شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈئیڑز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تاہم محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج پنڈی میں بارش کا امکان ہے، جس کے باعث میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ راولپنڈی میں بادلوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، جبکہ دن بھر بارش جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، دوسری جانب بارش کے باعث روالپنڈی میں شروع ہونے والے پی ایس ایل میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق راولپنڈی میں پی ایس ایل کے میچز کے لئے پولیس کے پانچ ہزار سے زائد سیکیورٹی و ٹریفک اہلکار تعینات ہوں گے۔

جبکہ ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت کسی جگہ پر مجمعے کی اجازت نہیں ہوگی۔

rawalpindi

Quetta gladiators

islamabad united

peshawar zalmi

Pakistan Super League

lahore qalanders

psl 9

HBL PSL 9