Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

محمود خان اچکزئی سُنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار نامزد

پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف زرداری صدارتی امیدوار ہیں
شائع 02 مارچ 2024 10:43am

سنی اتحاد کونسل نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار کے لیے نامزد کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق ملک میں صدارتی انتخاب 9 مارچ کو ہوگا۔ صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 2 مارچ کودوپہر 12 بجے سے پہلے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو صبح 10 بجے کی جائے گی اور یہ کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جاسکیں گے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف علی زرداری صدارتی امیدوار ہیں۔

محمود خان اچکزئی عام انتخابات میں این اے 266 قلعہ عبد اللہ کم چمن سے 67 ہزار 28 ووٹ لیکر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے

presidential election

PPP

Asif Zardari

Mehmood Khan Achakzai