Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ابو ظہبی: عرب دنیا کے پہلے مندر میں جانے کے لیے مخصوص لباس پہننا ہوگا

حکام نے مندر جانے والوں کے لیے ڈریس کوڈ جاری کردیا
شائع 02 مارچ 2024 11:06am

متحدہ عرب امارات میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والوں کے لیے بنائے جانے والے مندر کو کھول دیا گیا۔ جانے والوں کو مندرمیں داخلے کے لیے مخصوص لباس پہننا ہوگا۔

مندر کی ویب سائٹ نے زائرین اور ہندو رہنماؤں کیلئے خط جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مندر آنے والے کس قسم کا لباس زیب تن کر سکتے ہیں۔

جاری ڈریس کوڈ کے مطابق مندر آنے والے افراد گردن، کہنی اور ٹخنوں کے درمیان جسم کے حصے کو ڈھانپیں گے۔ مندر میں ، ٹوپیاں، ٹی شرٹس اور جارحانہ ڈیزائن والے چست لباس کی اجازت نہیں ہوگی۔

خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ مندر کے اندر پالتو جانوروں کو لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مندر کے احاطے میں باہر کے کھانے اورمشروبات بھی ممنوع ہیں، نیزمندر کے احاطے میں ڈرون کی سختی سے ممانعت ہے۔

مندر پیرکو بند جبکہ منگل سے اتوار کو صبح نو بجے سے رات 8 بجے تک کھلا رہے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں بنائے گئے پہلے مندر ’‘ بوچاسنواسی شری اکشر پورشوتم سوامی نارائن سنستھا ’‘ کو شیخ زید ہائی وے کے قریب تعمیر گیا گیا ہے جس کا افتتاح 14 فروری کو بھارتی وزیر اعظم نرندر مودی نے کیا تھا۔

تقریب میں 5 ہزار افراد نے شرکت کی تھی مندر کو ناگارا طرز تعمیر میں بنایا گیا ہے جس میں ریت کے پتھر اورسنگ مرمرکا استعمال بھی کیا گیا ہے۔

بالی ووڈ انتہا پسند نکلا، رام مندر کے افتتاح کے لیے تمام بڑے ستارے پہنچ گئے

اس مندر کی تعمیر میں تقریباً 700 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔

ابوظہبی

Dress Code

Mandir

hindu temple in Abu Dhabi