Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انڈوں کی مختلف رنگت کا اُن کی غذائیت سے کیا تعلق ہے؟

انڈے اپنی غذائی اہمیت کی وجہ سےسبھی کی خوراک کا حصہ ہوتے ہیں
شائع 02 مارچ 2024 10:26am

انڈے اپنی غذائی اہمیت کی وجہ سےسبھی کی خوراک کا حصہ ہوتے ہین۔ انڈے عموما2 رنگوں کے ہوتے ہیں ، بھورے یا گندمی اور سفید ۔ان میں سفید رنگ کے انڈے زیادہ عام ہیں۔ ہمارے یہاں عرف عام میں انہیں دیسی اور فارمی انڈے کہا جاتا ہے۔

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ انڈے کے چھلکوں کے مختلف رنگ ان کی کوالٹی اور غذائیت کے فرق کا اشارہ دیتے ہیں ۔

حقیقت یہ ہے کہ یہ رنگ مرغیوں کی نسل کا اشارہ دیتے ہیں اور اس کا انڈے کے غذائی اجزا اور ذائقہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا ۔

انڈوں کے مختلف رنگ کی حقیقت کی تفصیل دیکھتے ہیں۔

مرغیوں کی نسل :

انڈوں کے چھلکوں کا تعلق مرغیوں کی اس نسل سے ہے جو انڈے پر بیٹھتی ہیں۔

جن مرغیوں کے پر براؤن رنگ کے ہوتے ہیں وہ براؤن اور جن کے پر سفید رنگ کے ہوتے ہیں وہ سفید انڈے دیتی ہیں۔

مگر اس کے علاوہ بھی ایک ہی نسل کی مرغیوں کے انڈوں کے رنگ مختلف ہو سکتے ہیں۔

غذائیت

سفید اور براون انڈوں کی غذائیت میں کوئی فرق نہیں ہوتا ہے ۔دونوں طرح کے انڈوں میں ایک ہی طرح کی غذائیت پائی جاتی ہے ۔ جس میں پروٹین، وٹامن اور منرلز شامل ہیں ۔

ذائقہ

کسی انڈے کےرنگ سے اس کے ذائقے کا تعین نہیں کیا جاسکتاہے ۔ مرغی کی غذا ، رہنے کی کنڈیشن اور انڈے کی تازگی الگ بحث ہے ۔

ماہرین کے مطابق آپ کسی بھی رنگ کا انڈہ خریدیں یہ آپ کی اپنی چوائس ہے ۔اس کا ان کے رنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

قیمت

براؤن انڈوں کی قیمت سفید انڈوں سے تھوڑی زیادہ ہوتی ہے۔

اس کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ جو مرغیاں براؤن انڈے دیتی ہیں وہ اعلیٰ نسل کی ہوتی ہیں اور انہیں زیادہ خوراک اور انڈے دینے کے لیے زیادہ جگہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔

بہرحال قیمتوں کا یہ فرق معمولی سا ہو تا ہے۔

مارکیٹ ڈیمانڈ

صارفین کی ترجیحات براؤن اور سفید انڈوں کی دستیابی پر اثر انداز ہوتی ہے اور انڈوں کے فروخت کنندگان دونوں کی ڈیمانڈ کے مطابق مارکیٹ ایڈ جسٹ کرتے ہیں۔

صحت

دسترخوان

healthy lifestyle