Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کو چلانے کی بنیادی ذمہ داری ن لیگ کی ہے، نیئر بخاری

اسپیکر بغیر نوٹی فکیشن کسی کا حلف نہیں لے سکتا، رہنما پیپلزپارٹی
شائع 01 مارچ 2024 11:57pm
Government has been formed, will it be able to run?| Dus with Imran Sultan | Aaj News

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کو چلانے کی بنیادی ذمہ داری ن لیگ کی ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”دس“ میں گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری نے کہا کہ ملک میں مخلوط حکومت بن رہی ہے، پارٹی نے فیصلہ کیا کہ وزارتیں نہیں لیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں بہت مسائل ہیں، مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے، پیپلزپارٹی ن لیگ کی حکومت کو مکمل سپورٹ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حلف وہ اٹھاتا ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری ہو، اسپیکر بغیر نوٹی فکیشن کسی کا حلف نہیں لے سکتا، نوٹی فکیشن جاری کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

نیئربخاری نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا، پی ٹی آئی والوں نے بھی آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ آزاد امیدواروں کو مخصوص نشستیں نہیں ملتیں، مخصوص نشستیں صرف سیاسی جماعتوں کو ملتی ہیں۔

pti

National Assembly

Political Parties

election 2024 results

Sunni Ittehad Council